مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اوڑی حملے کے بعد پہلی بار جلسہ عام سے خطاب میں پاکستان کو خطے میں دہشت گردی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوڑی حملے کا ہندوستان بھر پور جواب دےگا۔ہندوستانی ریاست کیرالہ میں بی جے پی کی نیشنل کونسل کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مودی کا کہنا تھا کہ یہ ایشیا کی ترقی کی صدی ہے اور تمام ممالک اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں لیکن ایشیا کا واحد ملک پاکستان دہشتگردی پھیلا رہا ہے اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے، خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار بھی پاکستان ہے۔
نریندر مودی نے کہا کہ پڑوسی ملک کے دہشتگردوں نے 18 بار حملے کی کوشش کی، اوڑی حملے کو کبھی نہیں بھولیں گے اور اس کا بھرپور جواب دیں گے ۔
مودی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دوسرے ملکوں میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے اور خوف کی علامت بن چکا ہے خواہ وہ بنگلہ دیش ہو یا افغانستان۔ دنیا میں جہاں بھی دہشتگردی ہوتی ہے وہاں پاکستان کا نام سامنے آتا ہے۔اسامہ بن لادن جیسے لوگ اس ملک کو اپنے لیے محفوظ جنت سمجھتے ہیں ، یہ ملک بد امنی پھیلا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو وہابی دہشت گردوں نے دنیا بھر میں بدنام کردیا ہے اور وہابی دہشت گرد اب خود پاکستان کے اندر اور باہر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اوڑی حملے کے بعد پہلی بار جلسہ عام سے خطاب میں پاکستان کو خطے میں دہشت گردی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوڑی حملے کا ہندوستان بھر پور جواب دےگا۔
News ID 1867149
آپ کا تبصرہ